د روازہ سبق  ۱

   یہ بازار ہے۔

   یہ عورت ہے۔

   یہ لڑکی ہے، یہ لڑکا ہے۔

      دوکاندار : سلام جی، آپ کیسی  ہیں؟

عورت : میں ٹھیک ہوں، آپ کیسے ہیں؟

   دوکاندار : جی میں بھی ٹھیک ہوں۔

   عورت : کیا یہاں گاجر ہے؟

   دوکاندار : جی نہیں، یہاں گاجر نہیں ہے۔

عورت : ٹماٹر کیسے ہیں؟

دوکاندار : جی ،ٹماٹربہت اچھےّ ہیں۔

عورت : ٹماٹر کا دام کیا ہے؟

دوکاندار : جی، ٹماٹر کا دام پانچ روپۓ کلو ہے۔

   عورت : ٹماٹر سستے نہیں ہیں۔

دوکاندار : جی نہیں، یہ ٹماٹر سستے ہیں۔

عورت : پانچ روپۓ بہت ہیں۔

دوکاندار : جی، یہ ٹماٹر چار روپۓ کلو ہیں۔

عورت : اچھا- اور لوکی کا دام کیا ہے؟

دوکاندار : لوکی کا دام دس روپۓ۔

عورت : اچھا۔

لڑکی : ماں، یہ کیا ہے؟

   عورت : یہ کریلا ہے۔

لڑکی : کیا یہ میٹھا ہے؟

عورت : نہیں، یہ میٹھا نہیں ہے۔

دوکاندار : جی، آپکانام کیا ہے؟

لڑکی : میرا نام دیپا ہے۔ آپکا نام کیا ہے؟

دوکاندار : جی، میرا نام راجا ہے۔

عورت : آلو کہاں ہیں؟

دوکاندار : جی آلو یہاں ہیں۔

عورت : کیا یہ سستے ہیں؟

دوکاندار : جی آلو بہت سستے ہیں۔

عورت : آلو کا دام کیا ہے؟

دوکاندار : جی، تین روپۓ کِلو ۔

لڑکا : ماں، یہ کیا ہے؟

عورت : یہ بینگن ہے۔

--- دوکاندار : جی، یہ آپکی لوکی ہے

یہ آپکے ٹماٹر ہیں۔

عورت : اور آلو کہاں ہیں؟

دوکاندار : جی، یہ آپکے آلو ہیں۔

عورت : یہ آپکے روپۓ ہیں۔

دوکاندار : جی، شکریہ۔

عورت : کیا یہاں پھل ہیں؟

دوکاندار : جی نہیں، یہاں پھل نہیں ہیں۔

عورت : پھل کہاں ہیں؟

دوکاندار : جی پھل وہاں ہیں۔

عورت : کہاں؟

دوکاندار : جی، وہاں۔

عورت : اچھا، شکریہ۔


عورت : کیا یہاں انگور ہیں؟

دوکاندار : جی نہیں، انگور نہیں ہیں۔

عورت : آم کا دام کیا ہے؟

دوکاندار : آم کا دام پانچ روپۓ کِلو ہے۔

عورت : کیا یہ میٹھے ہیں؟

دوکاندار : جی ہاں، یہ بہت میٹھے ہیں۔

لڑکا : ماں، یہ کیا ہے؟

عورت : یہ انار ہے۔


عورت : سبزی کہاں ہے؟

   !لڑکا : سبزی یہاں ہے

!عورت : او ۔۔۔سبزی یہاں ہے


عورت : سبزی کہاں ہے؟

!لڑکا : سبزی یہاں ہے