دروازہ سبق ۱۳

سنیل : ارے، یہاں جگہ ہے، یہاں بیٹھِیے

سلام، میرا نام سنیل ہے۔

میں بنارس جا رہا ہوں، آپ کہاں جا رہی ہیں ؟

اںجنا: میرا نام اںجنا ہے ۔ میں بھی بنارس جا رہی ہوں

میں وہیں رہتی ہوں، کیا آپ بھی وہیں رہتے ہیں ؟

سنیل: جی نہیں، میں کانپور میں رہتا ہوں۔

میں بنارس گھومنے جا رہا ہوں ۔

میں بنارس ہندووشودیالے اور بنارس کے گھاٹ

دیکھنے جا رہا ہوں

اور میں ایک صاحب

کے گھر بھی جا رہا ہوں جو میرے ابو جی کے دوست ہیں

،اںجنا : وہ صاحب جو آپ کے ابو جی کے دوست ہیں

کیا وہ بنارس میں ہی رہتے ہیں

سنیل : جی ہاں ۔ میرے پاس ان کے خاندان کے لِیے

کُچھ ساڑیاں ہیں ۔

کیا آپ دیکھیں گی ؟

اںجنا : جی ہاں، میں ضرور دیکھوں گی ۔

سنیل : یہ دیکھِیے ۔

اںجنا : نیلی ساڑی تو بہت خوبصورت ہے ۔

لال ساڑی اس سے بھی خوبصورت ہے ۔

ساڑی تو سب سے خوبصورت ہے

سب سے اچھی ہے پیلی !ارے

سنیل : میرا ارادہ کل گںگا ، کے گھاٹ جانے کا ہے

یہ گںگا کے گھاٹ کیسے ہیں ؟

بنارس میں گںگا کے گھاٹ سب سے خوبصورت ہیں

میرا بھی کل گںگا کے گھاٹ جانے کا ارادہ ہے ۔

سنیل : اچھا تو کل کیا میں بھی آپ کے ساتھ وہاں

جا سکتا ہوں ؟

اںجنا : کیوں نہیں ۔ کل آپ کس وقت آ سکتے ہیں ؟

سنیل : کون سا وقت گںگا کے گھاٹ دیکھنے کے لِیے

سب سے اچھا ہے ؟

اںجنا : بنارس کی صبح بھارت میں سب سے مشہور ہے ۔

کیا آپ سوریودے کل دیکھنا چاہتے ہیں ؟

سنیل : جی ہاں ۔

اںجنا : اچھا میں کل آپ سے ملوں گی ۔

سنیل : ضرور ۔ مُجھے صبح کے وقت آنے میں کوئی کٹھنائی

نہیں ہوگی ۔

اچھا، میں آپ سے وہاں ملوںگا ۔

اںجنا : بہت اچھا ۔ وہاں سے کل ہم بنارس

ہندو وشودیالے بھی دیکھنے جائیں گے۔

اںجنا : ماں، مجھے کل صبح اپنے ایک دوست سے مِلنے

گںگا گھاٹ پہ جانا ہے ۔

ماں: یہ کون سا دوست ہے ؟

اںجنا : یہ وہی دوست ہے جو کل میرے ساتھ ریل گاڑی

پہ آ رہا تھا ۔

ماں: اچھا بیٹی، گھر واپس جلدی آنا ۔

اںجنا : کیوں ؟ کیا بات ہے ؟

ماں: کیوںکہ کل ایک خاندان شادی کے لِیے تمہیں

دیکھنے آ رہا ہے ۔

اںجنا : لیکن ماں، میں ابھی شادی نہیں کرنا چاہتی ۔

میں ابھی پڑھنا چاہتی ہوں ۔

ماں: میں مانتی ہوں بیٹی، لیکن وہ تمہیں دیکھنا چاہتے

ہیں ۔

کیا تمہیں اس میں کوئی کٹھنائی ہے ؟

اںجنا : جی نہیں ۔ کل میں جلدی واپس آ جاؤں گی ۔

ماں: آ جانا ۔

گانا

-او

مںدروں کا یہ نگر ہے آسماں جس کی زمیں

یہ بنارس کی صبح دنیا میں ہے سب سے حسین

مںدروں کا یہ نگر ہے

مںدروں کا یہ نگر ہے آسماں جس کی زمیں

یہ بنارس کی صبح دنیا میں ہے سب سے حسین

مںدروں کا یہ نگر ہے

-او

یہ ہے گںگا کا شہر ہر چیز ملتی ہے یہاں

سب سے میٹھے پان ہیں اور سب سے رںگیں ساڑیاں

ان سے میٹھی بولیاں اور ان سے رںگیں گوریاں

بولِیے جی آپکا اب کیا ارادہ ہے یہاں

-مںدروں کا یہ نگر ہے

سنیل : یہ جگہ صبح کے وقت گھومنے کے لِیے

بہت اچھی ہے ۔

پنڈت جو یہاں پوجا کر رہے ہیں، وہ کہاں رہتے ہیں ؟

اںجنا : پنڈت جو یہاں پوجا کرتے ہیں، یہ یہیں پہ رہتے

ہیں ۔

یہاں سے بنارس شہر کتنا سںدر دکھتا ہے ۔

آپ ہمیں بنارس شہر کے بارے میں کُچھ بتائیں گے ؟

ناوک : میں سب بتاوں گا ۔

اںجنا : سنیل جی، یہ ہمیں یہاں کے بارے میں کُچھ بتائیں

گے ۔

ناوک: جو گھاٹ آپ کے سامنے ہے، بنارس کے

سارے گھاٹوں سے بڑا ہے ۔

یہاں لوگ دور دور سے نہانے آتے ہیں ۔

پانی، جس میں لوگ نہا رہے ہیں، بہت پاک ہے ۔

یہ وہ محل ہیں، جن میں راجا مہاراجا رہتے تھے ۔

جو مںدر میرے پیچھے ہے، بہت بڑا ہے ۔

یہی وہ گھاٹ ہے جس کا نام دشاسومیدھ گھاٹ ہے ۔

دشاسومیدھ گھاٹ سب سے خوبصورت ہے ۔

سنیل : اس شہر کے کِتنے نام ہیں ؟

ناوک: کئ نام ہیں ۔

سنیل : کون کون سے ؟

ناوک: کاشی، بنارس، یا وارانسی ۔

یہ راجا گھاٹ ہے جہاں راجا رہتا تھا ۔

سنیل : یہاں پر کِتنے گھاٹ ہیں ؟

ناوک: تین سو سات گھاٹ ہیں ۔

سارے گھاٹ ایک دن میں دیکھنا آسان نہیں ۔

ہمیں ایک دِن میں سارے گھاٹ دیکھنے میں بڑی

مشکل ہوگی ۔

اںجنا : یہ بنارس ہندو وشودیالے کا مرکزی دروازہ ہے ۔

ہم اس وشودیالے کو بی۔ ایچ۔ یو۔ بھی کہتے ہیں ۔

سنیل : اںجنا جی،مورتی جو میرے سامنے ہے،

کس کی ہے؟

،اںجنا : یہ مورتی شری مدن موہن مالویے جی کی ہے

جو بی۔ ایچ۔ یو۔ کے سںستھاپک ہیں ۔

چلئیے، بی۔ ایچ۔ یو۔ کے اںدر چلتے ہیں ۔

سنیل : کیا یہی یہاں کا مںدر ہے ؟

اںجنا : جی ہاں، یہی ہماری یونیورسٹی کا مںدر ہے

جہاں ہم پُوجا کرتے ہیں ۔

سنیل : اچھا، اںجنا جی، یہ آپ کے لِیے ۔

اںجنا : یہ کیا ہے ؟

سنیل : یہ وہی ساڑی ہے جو آپ کو بہت پسںد تھی

-اںجنا : لیکن، لیکن

ماں: اںجنا ، زرا جلدی کرو ۔ باہر کمرے میں وہ سب تمہارا

انتظار کر رہے ہیں ۔

اںجنا : لیکن ماں آپ تو جانتی ہیں، میں ابھی شادی نہیں

کرنا چاہتی ہوں ۔

ماں: میں جانتی ہوں بیٹی، لیکن لڑکا صرف تمہیں

دیکھنا چاہتا ہے ۔

وہ ابھی شادی نہیں کرے گا ۔

لو، یہ ساڑی پہن لو، بڑی خوبصورت ساڑی ہے ۔

-اںجنا : لیکن ماں

اںجنا : سلام ۔

!!!آپ

!!!سنیل : ارے، آپ

ماں: لڑکا پسںد آیا ؟