د روازاہ سبق ۱۵

پہلا منظر: ٹیلی فون پر بات چیت

چاچی: ہیلو؟ کون بول رہا ہے؟

رانی: میں رانی بول رہی ہوں ، چاچی۔

چاچی: اچھا رانی، کیسی ہو تم ؟

رانی: میں ٹھیک ہوں ۔ آپ آج شام کو کیا کر رہی ہیں؟

چاچی: میں آج شام کو خالی ہوں ۔

تم کو تو معلو م ہے

میں ہفتہ کی شام کو کُچھ نہیں کرتی۔

کیا تم آنا چاہتی ہو؟

رانی: جی ہاں، میں آپ سے مِلنا چاہتی ہوں ۔

میں بہت دِنوں سے آپ سے مِلی نہیں ہوں ۔

جمعہ کو میں نے ہِندی فِلم دیکھی تھی۔

فِلم کے بعد میں نے

، اور میری سہیلی نے سموسے بھی کھائے تھے۔

چاچی، کیا آپ کو سموسے بنانے آتے ہیں؟

چاچی: جی ہاں، مجھے سموسے بنانے آتے ہیں۔

اَبھی میں نے ایک پارٹی کے لِیے

پیںتیس سموسے بنائے تھے۔

،رانی: میں سموسے بنانا سیکھنا چاہتی ہوں

اور اِس فِلم کے بارے میں بات بھی کرنا چاہتی ہوں ۔

چاچی: ہاں، ہاں، کیوں نہیں، ضرور۔

تم آ جاو، میں تمہیں سموسے بنانا بھی سکھاوں گی

اور ہم فِلم کے بارے میں بھی بات کر یں گے۔

اچّھا، پھِر ملیں گے۔

رانی: سلام چاچی۔

چاچی: سلام ۔

د ُوسرا منظر: رسوئی میں سموسے بنانا

چاچی: یہ ہری مِرچ ہے۔

رانی: اچھا ۔

چاچی: یہ پیاز ہے۔

رانی: ٹھیک ہے۔

چاچی: یہ ہرا دھنیا ہے۔

رانی: یہ ہرا دھنیا ہے؟

چاچی: جی ہاں، یہ ہرا دھنیا ہے۔

-رانی: اچھا

چاچی: یہ اَدرک ہے۔

- رانی: اوں

چاچی: اور یہ چاقو ہے۔

-رانی: او

چاچی: کیا آپ نے کبھی اَدرک کاٹی ہے؟

رانی: جی ہاں،میں نے اَدرک کاٹی ہے۔

لائیّے، میں کاٹتی ہوں ۔

میں مشی گن میں دیسی کھانا پکاتی تھی۔

چاچی: اچھا ، تو تم مشی گن میں پڑھی ہو؟

رانی: جی ہاں، میں مشی گن میں پڑھی ہوں ۔

چاچی: اچھا ، اَب میں سمجھی۔ اِسی لِیے

تم ہر دُوسرے ہفتے مشی گن چلی جاتی ہو۔

-رانی: جی ہاں

-چاچی: او

تیسرا درشے:فِلم کے بارے میں بات چیت

چاچی: لو، یہ رہے سموسے۔

رانی: اَرے! اِتنے اَچّھے سموسے

میں نے کبھی نہیں دیکھے۔

چاچی: ہاں-۔ اچھا ، اَب تم مجھے بتاو،

تم نے اِنڈِین مووی کب دیکھی؟

رانی: میں نے جمعہ کو یہ فِلم دیکھی

میں نے اِس فِلم کے بارے میں بہت کُچھ پڑھا ہے۔

اِس لِیے میں فِلم دیکھنے گئی تھی۔

چاچی: اچھا ۔

رانی: مجھے اِس فِلم کا ایک گانا بہت پسںد ہے۔

چاچی: اچھا کون سا گانا؟

رانی: میں نے اُسکی ایک سی ڈی خریدی۔

کیا آپ سنیں گی؟

چاچی: ہاں، ضرور۔

رانی: چاچی، اِس فِلم میں، ہیروئین

نے بہت اچھا ڈانس کیا ہے۔

چاچی: آ پ نے کیا کہا؟

را نی: میں نے کہا،

ا ِس فِلم میں ہیروئین بہت اچھا ناچی ہے۔

چاچی: اچھا ۔ کیا آپ ناچ سکتی ہیں؟

رانی: اَبھی؟

چاچی: کیوں نہیں۔

رانی: ضرور۔

چوتھا منظر: رانی کا ناچ

گانا

میں نے رںگ لی آج چنرِیا سجنا تورے رںگ میں۔

میں نے رںگ لی آج چنرِیا سجنا تورے رںگ میں۔

،سجنا تورے رںگ میں

سجنا تورے رںگ میں۔

میں نے رںگ لی آج چنرِیا سجنا تورے رںگ میں۔

--میں نےرںگ لی

جیا میرا چاہے میں بھی کھیلُو او سجنوا ہولی ایسے

رادھانے کنہیا سے پریم کی ہولی کھیلی جیسے

،پریم کے میں رںگ پھیںکوں

پریم کے میں رںگ پھیںکوں۔

بن تمہارے کچھ نہ دیکھوں۔

میں نے رںگ لی آج چونرِیا سجنا تورے رںگ میں۔

--میں نےرںگ لی

رانی: چاچی، کیسا تھا؟

!چاچی: اَرے بہت اچھا تھا، بہت اچھا تھا

رانی: شکریہ چاچی۔

چاچی: اور کپڑے تمہارے بہت خوبصورت ہیں۔

کہاں سے خریدے؟

رانی: یہ میں نے نہیں، میری امی جی نے خریدے۔

چاچی: اچھا ، امی جی نے خریدے تھے۔

رانی: اچھا چاچی، میں چلتی ہوں ۔ نمستے۔

چاچی: ٹھیک ہے۔