دروازاہ سبق ۲

یہ دِلیّ ہاٹ ہے۔
یہ لڑکی کیاخریدناچاہتی ہے
   یہ لڑکی ہار خریدنا چاہتی ہے۔
دوکاندار : کیا آپ ہار خریدنا چاہتی ہیں؟
 روحی : جی ہاں میں ہار خریدنا چاہتی ہوں۔
  یہ اچھا نہیں ہے۔ وہ کیسا ہے؟
دوکاندار : یہ ہار سستا بھی ہے اور اچھا بھی ہے۔
   ڈسٹن :سلام
 روحی : سلام، آپ کون ہیں؟
  ڈسٹن : میرا نام ڈسِٹن ہے۔
روحی : آپ کیا چاہتے ہیں؟
       ڈسٹن : میں قطب مینارجانا جانا چاہتا ہوں۔
روحی : (آپ) کہاں جانا چاہتے ہیں؟
ڈسٹن : میں قطب مینار جانا چاہتا ہوں۔
    کیا قطب مینار یہاں سے بہت دور ہے؟
روحی : قطب مینار یہاں سے بہت دور نہیں ہے۔
   ڈسٹن : اچھا تو قطب مینار یہاں سےکِتنی دورہے؟
روحی : قطب مینار یہاں سے صرف دو میل دور ہے۔
   ڈسٹن : اچھا آپ کہاں جا رہی ہیں؟
روحی : جی میں بھی قطب مینار ہی جا رہی ہوں۔
ڈسٹن : اچھا
  
ڈسٹن : یہ کیاکر رہی ہے؟
   روحی : یہ مہندی لگا رہی ہے
ڈسٹن : یہ مہندی کیا ہے؟
روحی : یہ مہندی "حِنا" ہے۔
ڈسٹن : آپکا نام کیا ہے؟
   روحی : میرا نام روحی ہے۔
ڈسٹن : آپ کیا کرتی ہیں؟
روحی : میں   اِسکول جاتی ہوں۔
ڈسٹن : اچھا۔
روحی : میں ہائی اِسکول میں ہوں۔
آپ کہاں سے ہیں؟
ڈسٹن : میں امریکہ سے ہوں۔
روحی : امریکہ میں آپ کیا کرتے ہیں؟
ڈسٹن : میں بھی اِسکول جاتا ہوں۔ 
میں وہاں بی۔اے۔ کر رہا ہوں۔
روحی : آپ دِلیّ میں کتنے دِن سے ہیں؟
ڈسٹن : میں یہاں دِلیّ میں چار دِن سے ہوں۔
روحی : ا چھا۔
ڈسٹن : میں دِلیّ دیکھنا چاہتا ہوں۔
قطب مینار کہاں ہے؟
روحی : اب قطب مینار دور نہیں ہے۔
ڈسٹن : قطب مینار کہاں ہے؟
روحی : لودی گارڈن کِتنا اچھا ہے۔
ڈسٹن : قطب مینار یہاں سے کِتنی دور ہے؟
گانا: اّچھا تو ہم چلتے ہیں
   لڑکا : یہ بندرناچنا چاہتا ہے۔
ایک لڑکا اور ایک لڑکی آ رہے ہیں
تم کیا کر رہے ہو؟
تم بھی بہت اچھا ناچتی ہو۔
ڈسٹن : یہ بندر کیا کر رہا ہے؟
روحی : یہ بندر ناچ رہا ہے۔
لڑکا : بندر بہتپیار کرتا ہے۔
گلشن : روحی!!!!! تمُ یہاں کیا کر رہی ہو؟
تمُ کیسی ہو؟
روحی : میں ٹھیک ہوں۔ تمُ کیسی ہو؟
گلشن : میں بھی ٹھیک ہوں۔ اور یہ کون ہیں؟
روحی : یہ ڈسِٹن ہیں۔ یہ امریکہ سے ہیں۔ یہ دِلیّ دیکھنا چاہتے ہیں۔
گلشن : او ۔۔ سلام، میں گلشن ہوں اور میں روحی کی دوست ہوں۔
تم کہاں جا رہے ہو؟
روحی : ہم قطب مینار جا رہے ہیں۔
   گلشن : میں بھی قطب مینار جانا چاہتی ہوں۔
ڈسٹن : قطب مینار کہاں ہے؟
روحی : قطب مینار یہاں ہے۔
ڈسٹن : کہاں، کہاں؟
!روحی : یہاں
ڈسٹن : بہت اچھا۔
میں کھانا چاہتا ہوں۔ کیا یہاں کھانا ہے؟
روحی : آپ کیا کھانا چاہتے ہیں؟
   ڈسٹن : میں پوری کھانا چاہتا ہوں۔
روحی : بہت اچھا، میرا گھر یہاں سے دور نہیں ہے۔
میری امی بہت اچھی پوری بناتی ہیں۔
ڈسٹن : بہت اچھا۔


:گانا
   یہ لڑکی ہے دیوانی ہے دیوانی۔۔۔
   روحی : میری امی وہاں پوری بنا رہی ہیں
کیا آپ دیکھنا چاہتے ہیں؟
ڈسٹن : جی ہاں، جی ہاں، کیوں نہیں؟
امی : یہ آٹا ہے۔
ڈسٹن : اور یہ کیا کیا ہے؟
امی : یہ چکلا ہے۔
یہ بیلن ہے۔
ڈسٹن : اور یہ کیا ہے؟
امی : یہ فِلم ایکٹرس ہے۔
یہ تیل ہے۔

!نہیں، نہیں
اور یہ پوری ہے۔
ڈسٹن : یمَ یمَ! بہت اچھا۔
امی : کیا آپ پوری کھانا چاہتے ہیں؟
ڈسٹن : جی ہاں۔ میں پوری کھانا چاہتا ہوں۔
کیا آپ پوری روز بناتی ہیں؟
امی : نہیں، نہیں۔ میں پوری روز نہیں بناتی ہوں۔
میں کبھی کبھی بناتی ہوں۔
کیا آپ پوری روز کھانا چا ہتے ہیں؟
ڈسٹن : جی ہاں، جی ہاں۔
امی : ارے! کھانا کہاں ہے؟
ڈسٹن : کھانا یہاں ہے۔