دروازہ سبق ۳

یہ لڑکی نوکری چاہتی ہے۔
یہ آدمی دوکاندار ہے۔
       کیا یہ آدمی نوکری دے سکتا ہے؟
مینا : سلام علیکم میرا نام مینا ہے۔
میں نوکری چاہتی ہوں۔ کیا یہاں کوئی کام ہے؟
دوکاندار : آپ کیسا کام چاہتی ہیں؟
مینا :میں کوئی کام کر سکتی ہوں۔
    دوکاندار : کیا آپ میری دوکان کا سامان بیچ سکتی ہیں؟
 مینا : جی ہاں۔ میں یہ کام کر سکتی ہوں۔
  یہ کام بہت اچھا ہے۔
    آپکی دوکان یہاں سے کِتنی دور ہے؟
       دوکاندار: میری دوکان یہاں سے دو کِلومیٹر دور ہے۔
   وہاں بہت بسیں جاتی ہیں۔
آپ وہاں بس سے آ سکتی ہیں۔
مینا : رکشا کیسا ہے؟ کیا میں رکشا لے سکتی ہوں؟
    دوکاندار : جی نہیں۔ رکشے اچھے نہیں ہیں۔ 
   بسیں ہی اچھی ہیں۔
بسیں تیز ہیں اور سستی ہیں۔
   مینا : ٹھیک ہے میں کل آپکی دوکان بس سے آ رہی ہوں۔
دوکاندار: اچھا سلام علیکم
________________________________________________

دوکاندار : یہ آپکی جگہ ہے۔
  
  آپ یہ ساری چیز یں یہاں سے بیچ سکتی ہیں۔
مینا : یہ کیا ہے؟ کیا یہ کڑا ہے؟
دوکاندار : جی ہاں یہ کڑا ہے۔
مینا : یہ کڑا بہت اچھا ہے۔
یہ کڑا بہت بڑا ہے۔
   دوکاندار : جی ہاں یہ بہت بڑا ہے۔
لیکن یہ ایک کڑا نہیں ہے۔
یہ دو کڑے ہیں۔
   مینا : اور کیا یہ چوڑی ہے؟
دوکاندار : جی ہاں اور یہ چوڑیاں ہیں۔
مینا : اچھا یہ ایک بندا ہے۔
اور یہ دو بندے ہیں۔
دوکاندار : جی ہاں۔
مینا : کیا یہ دو ہار ہیں؟
دوکاندار : نہیں یہ ایک ہی ہار ہے۔ دو ہار نہیں ہیں۔
مینا : ایک چوڑی کا دام کیا ہے؟
دوکاندار : چوڑی کا دام یہاں ہے۔
  مینا : آپ اپنی دوکان کب کھولتے ہیں؟
دوکاندار : میں اپنی دوکان صبح میں کھولتا ہوں۔
اچھا ایک لڑکا اور دو لڑکیاں آ رہے ہیں۔
یہ یہاں کُچھ خریدنا چاہتے ہیں۔
میں اپنی جگہ پر جا رہا ہوں۔
مینا : سلام میں آپ کے لیے کیا کر سکتی ہوں؟
لڑکی ۱ : میں ایک ہری چوڑی اور چار نیلی چوڑیاں خریدنا چاہتی ہوں۔
   مینا : یہ نیلی چوڑیاں ہیں۔
لڑکی : ایک نیلی چوڑی کا دام کیا ہے؟
مینا : ایک نیلی چوڑی کا دام پاںچ روپے ہے۔
لڑکی : یہ چوڑیاں بہت مہنگی ہیں۔
مینا : جی نہیں یہ چوڑیاں بہت سستی ہیں۔
لڑکی : ہری چوڑی کا دام کیا ہے؟
مینا : ہری چوڑی کا دام بھی یہی ہے۔
لڑکی : اچھا کیا آپ یہ پیک کرسکتی ہیں؟
مینا : جی ہاں۔
لڑکی ۲ : میں دو کڑے اور دو ہار خریدنا چاہتی ہوں۔
لڑکا : کیا تم کڑے اور ہار ہی خرید رہی ہو؟
بندے نہیں خرید رہی ہو؟
لڑکی ۲ : نہیں ابھی نہیں۔
مینا : یہ کڑا ہے۔ یہ دو کڑے ہیں۔
یہ ایک ہار ہے۔ یہ دو ہار ہیں۔
  لڑکی : کیا یہاں کوئی لال ہار ہے؟
مینا : جی ہاں۔
میں ابھی پولیس بلاتی ہوں۔
میں یہ روپیے نہیں چاہتی ہوں۔
میں نوکری کرتی ہوں۔ میں چور نہیں ہوں۔
لڑکی : یہ روپیے آپ کے لیے ہیں۔
مینا : میں ابھی پولیس بلاتی ہوں۔

دوکاندار : بہت اچھا۔
یہ سب میرے دوست ہیں۔
ہم دیکھ سکتے ہیں تم ہماری دوکان کے لیے بہت اچھی ہو۔
یہ دوکان کی چابی ہے۔

میں گھر جا رہا ہوں۔ خدا حافظ