دروازاہ سبق ۵

یہ دِلی شہر ہے
    اِس شہر میں نیما جی کا گھر ہے۔


   نیما: یہ چاۓ کیسی ہے؟
جان: یہ چاۓ بہت اچھی ہے اور بہت میٹھی بھی ہے۔
   نیما: کیا آپ چاۓ کے ساتھ کُچھ نمکین
کھانا چاہتے ہیں؟
جان: جی ہاں ۔ کیوں نہیں؟
   کیا اِس چاۓ میں ادرک بھی ہے؟
نیما: جی ہاں۔ اِس چاۓمیں ادرک ہے۔
جان: ہمارے ہوٹل میں
 وہ ادرک کی چاۓ نہیں دیتے ہیں۔

    نیما: آپ ہوٹل میں کیوں رہتے ہیں؟
ہمارے گھر کیوں نہیں رہ سکتے ہیں؟
جان: شکریہ میں وہیں ٹھیک ہوں۔
میرا ہوٹل یہاں سے بہت دور نہیں۔

نیما: آپ کِس ہوٹل میں رہتے ہیں؟
 جان: میں شہناز ہوٹل میں رہتا ہوں۔

نیما: یہ ہوٹل کہاں ہے؟
  جان: کیا آپ کے پاس دِلی کا میپ ہے؟
نیما: جی کیا؟
جان: کیا آپ کے پاس دِلی کا نقشہ ہے؟
  
نیما: جی ہاں جی ہاں
جان: کیا آپ لا سکتی ہیں؟
نیما: جی ہاں ضرور ضرور۔
نیما: جان جی یہ ہے دِلی کا نقشہ ۔
جان: اچھا شکریہ۔
  نیما: میں ابھی آپ کے لۓ نمکین لا رہی ہوں۔

جان: یہ نقشہ بہت خوبصورت ہے۔
نیما: ارے! اِس تصویر کے اندر
آپ کیا دیکھ رہے ہیں جان جی؟
نقشہ اِدھر ہے ۔
نیما: اِس نقشے میں آپ کا ہوٹل کہاں ہے؟
جان: یہاں میرا ہوٹل ہے۔
نیما: اچھا آپ کا ہوٹل لال قلعے کے پاس ہے۔
جان: ہاں میں لال قلعہ دیکھنا چاہتاہوں۔
نیما: اچھا یہ لال قلعہ ہے
  یہ پرانی دِلی میں ہے۔

،یہ جامع مسجد ہے

اور یہ بھی پرانی دِلی میں ہے۔
اور یہ بِرلا مندِرہے۔
    جان: اچھابہائی ٹیمپل کہاں ہے نیما جی؟

کیا میں آپ کے ساتھ دِلی دیکھ سکتا ہوں؟
نیما: جی ہاں کیوں نہیں ضرور۔
جان: کل؟
نیما: ہاں کل ، ہم کل دِلی دیکھ سکتے ہیں۔

  مندروں میں

جان: اِن مندروں میں بہت خوبصورت مورتیاں ہیں۔
اِس مندر کے پیچھےوہ کیا ہے؟
کیا میں یہ دیکھ سکتا ہوں؟
نیما: جی ہاں کیوں نہیں۔
جان: یہ مورتی بہت خوبصورت ہے۔
اِس مورتی میں لوگ کام کر رہے ہیں۔
یہ بہت بڑی مورتی ہے۔

  نیما: یہ نئی دِلی ہے۔
نئ دِلی میں ہی پارلیمنٹ اور راشٹرپتی بھوَن ہے۔
اور یہاں بہت نئی نئی عمارتیں ہیں۔
جان: اچھا یہ پارلیمنٹ ہے۔
نیما: جی ہاں۔
اور یہ پرانی دِلی ہے۔
جان: پرانی دِلی میں کیا کیا ہے؟
 نیما: پرانی دِلی میں پرانی پرانی عمارتیں ہیں۔
اور پرانے پرانے بازار ہیں۔
میں اِن بازاروں سے بڑی اچھی اچھی چیزیں خریدتی ہوں۔

پل پر
جان: اِس جگہ کا نام کیا ہے؟
نیما: یہ دریاگنج ہے۔
یہ بھی پرانی دِلی میں ہے۔
یہ بھی بہت بڑا بازار ہے۔
   جان: میرے سامنے یہ کیا ہے؟
نیما: یہ جامع مسجد ہے۔
جان: کیا میں جامع مسجِد دَیکھ سکتا ہوں؟
نیما: آپ ابھی دَیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پرانی دِلی میں ہے۔

جامع مسجد

نیما: ہم جامع مسجِد کے سامنے ہیں۔
جان: یہ بہت بڑی مسجِد ہے

اور بہت خوبصورت بھی ہے۔
نیما: جی ہاں یہ بہت خوبصورت ہے

جامع مسجِد ہمارے پیچھے ہے
او ر بازار ہمارے سامنے ہے۔

یہ بھی بہت بڑا بازار ہے۔
اِس بازار کی چائے بہت مشہور ہے۔


چائے کی دوکان
  جان: اچھا یہ چائے کی دوکان ہے۔

نیما: جی ہاں۔
جان: یہ آدمی اِن گِلاسوں میں چینی ڈال رہا ہے۔

اب وہ اِن گِلاسوں میں دودھ ڈال رہا ہے۔
یہ کیا ہے؟

کیا یہ دودھ ہے؟
نیما: جی ہاں۔

جان: اور اب یہ آدمی سارے گِلاسوں میں چائے
ڈال رہا ہے۔

کیا میں دو گِلاس چائے لے سکتا ہوں؟
یہ چائے بہت اچھی ہے۔

نیما: جی ہاں۔
جان: چائے کا دام کیا ہے؟

نیما: چائےکا دام پانچ روپے ہے۔
جان: لیکن میرے پاس ۵ روپےنہیں ہیں۔
کیا آپ کے پاس ہیں؟
نیما: جی ہاں کیوں نہیں۔

جان: اب میں بِرلا مندِر دیکھنا چاہتا ہوں۔
نیما: اچھا۔


تانگہ
جان: یہ کیا ہے؟
  نیما: یہ تانگہ ہے۔
اب ہم تانگے سے بِرلا مندِر جا رہے ہیں۔
گانا: اِس شہر کی بڑی کہانی
نئی دِلی ہے راجدھانی
نیما: یہ دِلی کا لال قلعہ ہے۔
گانا: یہ دِلی شہر بڑا پیارا ہے
اِن گلیوں میں یہ دِل ہمارا ہے۔
نیما: ہم اب بِرلا مندِر جا رہے ہیں۔

بِرلا مندِر
نیما: یہ بِرلا مندِر ہے۔
جان: یہ مندِر بہت اچھا ہے
یہ کِتنا پرانا ہے۔
نیما: یہ بہت پرانا نہیں ہے۔
جان: اِس مندِر کے اندر کیا کیا ہے؟
نیما: مندِر کے اندر مورتیاں ہیں۔
جان: کیا ہم اِس مندِر کے اندر جا سکتے ہیں؟
نیما: جی ہاں کیوں نہیں۔
جان: آپ بہت خوبصورت ہیں۔
نیما: جی؟؟؟ آپ کیا کہ رہے ہیں؟
جان: یہ مندِر بہت خوبصورت ہے۔
نیما: جی ہاں۔

لوٹس ٹیمپل
  نیما: یہ بہائی مندِر ہے۔  
جان: اِس مندِر کے اندر کیا کیا ہے؟
نیما: اِس کے اندر کچھ نہیں ہے۔
لوٹس ٹیمپل کے اندرکوئی مورتی یا کوئی تصویر نہیں ہے؟
جان: بہت خوبصورت۔۔۔ آپ بہت خوبصورت ہیں۔
نیما: جی کیا؟
جان: یہ لوٹس ٹیمپل بہت خوبصورت ہے۔
نیما: اب میں اپنے گھر جانا چاہتی ہوں۔
جان: کیا میں بھی آپ کے ساتھ آ سکتا ہوں؟
نیما: ضرور ضرور کیوں نہیں۔

نیما کا گھر
نیما: کیا آپ چائے پینا چاہتے ہیں؟
جان: جی نہیں۔
میں آپ سے کچھ کہنا چاہتا ہوں۔
نیما: آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟
جان: میں کہنا چاہتا ہوں
آپ بہت خوبصورت ہیں۔
نیما: جی شکریہ۔
جان: آپکے گھر میں کون کون رہتا ہے؟
نیما: جی میرے گھر میں میری دو بیٹیاں رہتی ہیں۔
اور ایک شوہر رہتے ہیں۔
!بیٹیاں اور شوہر :سلام
  نیما:آج رکھشابندھن ہے  
رکھشابندھن بھائی بہن کے پیار کا تہوار ہے۔
میں آج راکھی باندھنا چاہتی ہوں۔
آپ آج سے میرے بھائی ہیں۔