د روازہ سبق ۹

کملا : کھانا کیسا ہے ؟

،راجو : ہاں یہ کھانا بہت اچھا ہے

تم کھانا ہمیشہ بہت اچھا بناتی ہو ۔

کملا : اور یہ دال کیسی ہے ؟

راجو : یہ دال بہت اچھی ہے ۔

یہ دال مجھے بہت پسںد ہے ۔

کملا : کیا میں دال اور دوں ؟

راجو :ہاں مجھے اور دال دو

کملا، مجھےصرف تمہارا کھانا پسںد ہے ۔

کملا -- کملا، تم کھانا بہت مزیدار بناتی ہو ۔

،یہ سبزی، یہ روٹی ، یہ دال، یہ چاول، یہ اَچار

سب بہت مزیدار ہیں ۔

کملا : کل مجھے بازار جانا ہے ۔

وہاں مجھے کُچھ چوڑیاں خریدنی ہیں ۔

میں سبزی بھی خریدوںگی ۔

تُمہارے لِیے کونسی سبزی خریدُوں؟

کیا میں کریلا خریدُوں ؟

راجو : ہاں کریلا بہت اچھا ہے ۔

راجو : تم مجھ سے بہت پیار کرتی ہو۔

کملا : جی ہاں میں تم سے پیار کرتی ہوں ۔

لیکن تم میرے لِیے کیا کرتے ہو ؟

راجو : کملا، میں ایک ڈرائیور ہوں ۔

تُمہارے لِیے کار چلا کر پیسے کماتا ہوں ۔

کملا : اور ؟

راجو : اور میں پیسے کما کر گھر آتا ہوں ۔

کملا : اور ؟

راجو : اور میں گھر آ کر یہ پیسے تم کو دیتا ہوں۔

کملا : اور ؟

راجو : اور میں تم سے پیار کرتا ہوں۔

!کملا : تم کو مجھ سے پیار ہے؟ یہ جھوٹ ہے

راجو : مجھ کو تم سے پیار ہے، یہ سچ ہے ۔

کملا، میں تمہارا شوہر ہوں، تمہارا پریمی ہوں ۔

کملا : پریمی اَپنی پریمیکاؤں کے لِیے تاج محل بناتے ہیں ۔

لوگ کہتے ہیں شاہ جہاں کو اَپنی بیوی

ممتاز سے بہت پیار تھا ۔

کیا تم کو مجھ سے پیار ہے؟

کیا تم میرے لِیے تاج محل بناؤگے ۔

،راجو : کملا، میں تمہارے لِیے تاج محل بنانا چاہتا ہوں

،لیکن میں بادشاہ نہیں ہوں

میں ایک ڈرائیور ہوں ۔

میں تاج محل کیسے بناؤں؟

کملا : میں سمجھتی ہوں ۔

لیکن ہم 10 سال سے آ گرہ میں رہ رہے ہیں

اور تاج محل آگرہ میں ہی ہے ۔

میں تاج محل کب دیکھوںگی؟

راجو : اچھا تم تاج محل دیکھنا چاہتی ہو

کملا : ہاں میں تاج محل دیکھنا چاہتی ہوں ۔

!راجو : اچھا، دیکھو میرا جادو

!دیکھو تاج محل

!کملا : یہ تو بہت خوبصورت ہے

سچ مچ کتنا خوبصورت ہے ۔

یہ تو بہت ہی خوبصورت ہے ۔

بہت زیادہ خوبصورت ہے یہ ۔

تاج محل بہت خوبصورت ہے ۔

-یہ بہت خوبصورت ہے

لیکن میں اصلی تاج محل دیکھنا چاہتی ہوں ۔

راجو : ہم کل تاج محل دیکھنے جائیں گے ۔

بتاو ہم کس وقت جائیں ؟

کملا : کل شام کو کیسا ہے ؟

راجو : کل شام کو کِتنے بجے جائیں گے؟

کملا : کل شام کو پاںچ بجے ۔

تم شام کو چار بجے کام کرکے گھر آتے ہو ۔

میں شام کو چار بجے روٹی پکاؤں گی ۔

پھر ہم ساتھ ساتھ کھانا کھائیں گے ۔

،راجو : نہیں نہیں کل تم روٹی نہیں پکاؤگی

کل شام کو ہم کھانا باہر کھائیں گے ۔

کل شام کو، پاںچ بجے کھانا کھاکر ہم تاج محل

دیکھنے جائیں گے، ٹھیک ہے؟

کملا : شکریہ ۔

کملا : یہ بہت خوبصورت ہے ۔

تاج محل بہت خوبصورت ہے ۔

اس ندی کا نام کیا ہے؟

راجو : اس ندی کا نام جمنا ندی ہے۔

کملا : اچّھا، تاج محل جمنا ندی کے کنارے پر ہے ۔

راجو : جی ہاں، تاج محل جمنا ندی کے کنارے پر ہے ۔

[گانا]

راجو : تم چھوڑکر جاؤ نہیں ۔

کملا : میں چھوڑکر جاؤں وہاں ۔

راجو : تمہیں آنا ہے میرے ساتھ، میرے ساتھ

کیا تاج محل نہیں دیکھوگی؟ کیا تاج محل نہیں دیکھوگی؟

تم چھوڑکر جاؤ نہیں ۔

کملا : مُجھے جانا ہے اس پار، اس پار

میں تاج محل وہاں دیکھوںگی میں تاج محل وہاں دیکھوںگی

راجو : لوگ کہتے ہیں کے شاہ جہاں اپنی بیوی کی یاد میں

رات اور دن روتا تھا ۔

کملا : کیوں روتا تھا ؟

،راجو : اس کو اپنی بیوی سے بہت پیار تھا

وہ اپنے محل سے تاج محل دیکھتا تھا اور روتا تھا ۔

کملا : کیا تاج محل میں اُس کی بیوی ممتاز محل رہتی تھی ؟

راجو : نہیں کملا ۔

کملا : تب تاج محل میں کون رہتا تھا ؟

،راجو : تاج محل میں کوئی نہیں رہتا تھا

،تاج محل ایک مقبرہ ہے

اُس میں ممتاز محل کی قبر ہے ۔

کملا : اور شاہ جہاں کی قبر کہاں ہے ؟

راجو : شاہ جہاں کی قبر بھی تاج محل کے اَندر ہے ۔

وہ بھی اَپنی پیاری بیوی کے برابر ہمیشہ کے لِیے

سو رہا ہے ۔

آواز: آؤ، یہاں آؤ۔

تمہیں یہاں آنا ہے ۔ ہاں میں یہاں ہوں ۔

مجھے کب سے تمہارا انتظار تھا ۔

!کملا : کوئی مجھے بلا رہا ہے

کون مجھے بلا رہا ہے ؟

راجو : کیا ؟

کملا : ہاں، میں کیا کروں ؟

،شاید کوئی کہ رہا ہے

-مجھے وہاں جانا ہے

راجو : تمہیں کہاں جانا ہے ؟

کملا : شاہ جہاں؟

آواز: میں چار سو سال سے تمہارا انتظار کر رہا ہوں ۔

،مجھے چار سو سال سے تمہارا انتظار ہے

یہ تاج محل تمہارا ہے ۔

کملا : شاہ جہاں ؟ شاہ جہاں ؟

آواز:تمہیں یہاں آنا ہے ، تم کو یہاں رہنا ہے ۔

یہ تاج محل خوبصورت ہے

لیکن محبت بہت خوبصورت ہے ۔

یہ تاج محل کیا ہے ، کُچھ بھی نہیں ۔

محبت ہی سب کُچھ ہے ۔

کملا : سچ مچ، تاج محل بہت پیارا ہے ۔

!راجو : ارے کملا

کملا : یہ بہت پیارا ہے ۔

تاج محل بہت خوبصورت ہے ۔

راجو : ارے کملا ، تم کہاں ہو؟

کملا؟

کملا : سچ مچ یہ کتنا پیارا ہے ۔

!راجو : ارے کملا

کملا : یہ بہت خوبصورت ہے ۔

تاج محل تو بہت خوبصورت ہے ۔

!راجو : ارے کملا

کملا : یہ بہت زیادہ خوبصورت ہے ۔

!راجو : ارے کملا

مجھے یہ تاج محل نہیں چاہیئے ۔

مجھے تمہارا پیارچاہیئے ۔

[گانا]

ایک شہنشاہ نے بنواکے حسین تاج محل

ساری دنیا کو محبت کی نشانی دی ہے